اگلے میچ میں سینئر کھلاڑیوں کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے:شاہد آفریدی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو سخت شکست کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سینئر کھلاڑیوں کی کارکردگی پر کھل کر تنقید کی اور اگلے میچ میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مطالبہ کیا۔

latest urdu news

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے آفریدی نے کہا کہ اگر وہ ٹیم کے کپتان ہوتے تو نمبییا کے خلاف میچ میں بابر اعظم، شاہین آفریدی اور شاداب خان کو باہر بٹھاتے اور ان کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیتے۔ ان کے مطابق یہ سینئر کھلاڑی کافی عرصے سے ٹیم کے حصہ ہیں، لیکن اہم میچ میں ناکام کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ٹیم کے لیے نقصان دہ ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹیم کے فاسٹ باؤلرز اور اسپنرز کی کارکردگی پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی بلے بازوں نے بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کی اور عثمان طارق کے علاوہ کوئی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکا۔ سات کھلاڑی مل کر بھی صرف 20 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، جو انتہائی مایوس کن ہے۔

بابر اعظم 2021 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ایک چھکا بھی نہیں لگا سکے

سابق کپتان نے کپتان کے فیصلوں پر بھی اعتراض کیا اور کہا کہ فہیم اشرف کو بولنگ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے، جبکہ عثمان طارق کو 10 اوورز کے بعد میدان میں لانا بھی مناسب نہیں تھا۔ آفریدی کے مطابق ٹیم کے حتمی فیصلے ایسے ہونے چاہیے کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور ٹیم کی مضبوطی دونوں کو مدنظر رکھا جائے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آفریدی کی تنقید ایک تنبیہ ہے کہ قومی ٹیم میں نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کرنا ضروری ہیں تاکہ ٹیم کو عالمی سطح پر مضبوط اور مسابقتی بنایا جا سکے۔ اگلے میچز میں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے ٹیم میں جوش و حوصلہ بڑھنے کے ساتھ ساتھ کارکردگی میں بھی بہتری آنے کے امکانات ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter