انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ سی کے اہم مقابلے میں انگلینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر اہم کامیابی حاصل کر لی۔ میچ کولکتہ میں کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

latest urdu news

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 152 رنز بنائے اور آخری اوور میں پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ کپتان رچی برینگٹن نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز اسکور کیے جبکہ مائیکل جونز نے 33 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل راشد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ جوفرا آرچر اور لیام ڈاؤسن نے دو، دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

153 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ نے محتاط آغاز کیا اور 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور حاصل کر لیا۔ ٹام بینٹن نے 63 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ جیکب بیتھل نے 32 رنز بنا کر اہم شراکت قائم کی۔

اس کامیابی کے بعد انگلینڈ نے گروپ سی میں دوبارہ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے اور سیمی فائنل کی دوڑ میں اپنی امیدیں برقرار رکھی ہیں۔ دوسری جانب اسکاٹ لینڈ کو اگلے میچ میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دینا ہوگی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter