سال 2025 میں 38 ہزار پاکستانی خلیجی ممالک سے ڈی پورٹ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سال 2025 کے دوران خلیجی ممالک سے غیر قانونی قیام اور جرائم میں ملوث پاکستانی شہریوں کی بڑی تعداد کو ملک واپس بھیج دیا گیا، جس کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ وزارتِ سمندر پار پاکستانیز کے مطابق مجموعی طور پر 38 ہزار 616 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔

latest urdu news

اعداد و شمار کے مطابق سعودی عرب سے سب سے زیادہ 27 ہزار 692 پاکستانی واپس آئے، اس کے بعد یو اے ای سے 6 ہزار 794، قطر سے 644، عمان سے 537، بحرین سے 786 اور کویت سے 163 پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے۔ ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں زیادہ تر بھیک مانگنے والے، چور، جعلساز، ویزا یا اقامہ کی میعاد ختم ہونے والے اور دیگر جرائم میں ملوث لوگ شامل تھے۔

وزارت داخلہ نے شازیہ مری کے سوال پر بتایا کہ ایف آئی اے نے جنوری 2025 سے اب تک غیر قانونی کرنسی کے کاروبار، ہنڈی اور حوالہ ڈیلرز کے خلاف 551 چھاپے مارے، 576 مقدمات درج کیے اور 703 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ان میں سے 324 کیسز میں سزا بھی دی گئی۔

سال 2025 میں 2 ہزار سے زائد پاکستانی مختلف ممالک سے ڈی پورٹ

اسی دوران وزارت دفاع نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے جامع قومی یوٹیلائزیشن فریم ورک تیار کر لیا ہے۔ پاکستان کی پہلی ہائپر اسپیکٹریکل سیٹلائٹ اس وقت آربٹ ٹیسٹنگ کے مرحلے میں ہے۔ ٹیسٹنگ مکمل ہونے کے بعد مختلف اداروں کے لیے امیج ڈیٹا رواں ماہ کے آخر تک دستیاب ہو جائے گا۔

وزیر دفاع نے واضح کیا کہ اس فریم ورک کے تحت شہریوں کو زراعت، ماحولیات، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور دیگر شعبوں میں خدمات فراہم کی جائیں گی۔ حکومتی حکمت عملی کے مطابق یہ اقدامات ملک میں قانونی نظم و نسق اور بین الاقوامی سطح پر پاکستانی شہریوں کی شبیہ بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter