توشہ خانہ کیس: سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ آف پاکستان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں اہم فیصلہ دیتے ہوئے ایڈووکیٹ سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا ہے اور انہیں سابق وزیر اعظم عمران خان کی بیرک تک رسائی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سلمان صفدر کل تک عمران خان کی جیل میں حالت زار اور دستیاب سہولیات پر مبنی تحریری رپورٹ جمع کرائیں گے۔

latest urdu news

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کے دوران کہا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے بعد کوئی ریکارڈ عدالت کے سامنے موجود نہیں، لہٰذا یہ مناسب ہے کہ عمران خان کی موجودہ رہائشی اور سہولتی حالت کا جائزہ لیا جائے۔ اس مقصد کے لیے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم کی بیرک تک رسائی دی گئی تاکہ وہ خود جائزہ لے سکیں اور عدالت کو تحریری رپورٹ پیش کریں۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت کو بتایا کہ اس سے قبل 24 اگست 2023 کے حکمنامے کی روشنی میں تحریری رپورٹ چیمبر میں جمع کرائی گئی تھی۔ اس میں عمران خان کی 5 سے 18 اگست کی میڈیکل رپورٹس بھی شامل تھیں، جبکہ تب وہ اٹک جیل میں قید تھے۔

توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

چیف جسٹس نے سلمان صفدر پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بطور فرینڈ آف دی کورٹ موجودہ صورتحال کی درست رپورٹ پیش کریں گے۔ عدالت نے واضح کیا کہ اس اقدام کا مقصد یہ ہے کہ سابق وزیراعظم کی لِونگ کنڈیشن اور جیل میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا غیر جانبدارانہ جائزہ لیا جا سکے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا ہے، جبکہ سلمان صفدر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عمران خان کی جیل کی حالت زار کے حوالے سے اپنی رپورٹ کل تک عدالت میں جمع کرائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter