امریکی صدر ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں استحکام برقرار رہنے سے اسرائیل محفوظ رہے گا۔ وائٹ ہاؤس کے عہدیدار کے مطابق صدر ٹرمپ سمجھتے ہیں کہ فلسطینی علاقوں میں امن و استحکام برقرار رکھنا امریکی قیام امن کے عالمی اہداف کے مطابق ہے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا کہ صدر ٹرمپ مغربی کنارے میں کسی بھی یکطرفہ قبضے کی حمایت نہیں کرتے اور اس حوالے سے فلسطینی علاقوں میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب برطانوی حکومت نے بھی اسرائیل کی مغربی کنارے پر قبضے کی وسعت دینے کی کوشش کی مذمت کی۔ برطانیہ نے کہا کہ فلسطین کی جغرافیائی ساخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنا ناقابل قبول ہے اور ایسی کوئی بھی کارروائی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوگی۔ اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے فیصلے فوری طور پر واپس لے۔

ایران بات چیت کی راہ پر آ گیا، حملے سے بچنا چاہتا ہے:ٹرمپ کا دعویٰ

ادھر پاکستان سمیت آٹھ مسلم ممالک نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ مسلم ممالک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کا فلسطینی علاقوں پر کوئی حقِ خودمختاری نہیں، اور یہ اقدامات مغربی کنارے کے غیر قانونی الحاق اور فلسطینی عوام کی بے دخلی کی کوششوں کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر یہ موقف واضح کرتا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی قبضے کی توسیع نہ صرف خطے میں تناؤ بڑھا رہی ہے بلکہ عالمی برادری، خاص طور پر امریکہ اور برطانیہ سمیت دیگر اہم ممالک، اس کی مخالفت کر رہے ہیں اور فلسطینی علاقوں میں استحکام کے لیے اقدامات کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter