خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 24 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 24 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

latest urdu news

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشنز ضلع اورکزئی اور ضلع خیبر میں کیے گئے، جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر اور نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلع اورکزئی میں کارروائی کے دوران 14 جبکہ ضلع خیبر میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کے نیٹ ورکس کو شدید نقصان پہنچایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس دشمن بیانیے کا توڑ تھی، فوج کیخلاف ہر آواز ملک دشمنی ہے: دانیال چوہدری

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ کارروائیاں ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا حصہ ہیں اور سیکیورٹی فورسز ایسے آپریشنز آئندہ بھی جاری رکھیں گی تاکہ عوام اور ریاست کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئی ایس پی آر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری دیں۔

یہ کارروائیاں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خطرات کو کم کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter