جہلم میں پابندی کے باوجود کھلے سگریٹ اور نسوار کی فروخت جاری، نوجوان نسل کا مستقبل خطرے میں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم شہر اور اس کے گردونواح میں حکومتی پابندی کے باوجود کھلے سگریٹ اور نسوار کی فروخت بدستور جاری ہے، جس کے باعث نوجوان نسل شدید متاثر ہو رہی ہے اور ان کا مستقبل داؤ پر لگتا دکھائی دے رہا ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں میں متعدد پان شاپس اور کریانہ اسٹورز پر کھلے عام کھلے سگریٹ اور نسوار فروخت کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود یہ مضر صحت اشیاء بچوں اور بڑوں دونوں کو بلا روک ٹوک فروخت کی جا رہی ہیں، جس کے نتیجے میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نشے کی عادت میں مبتلا ہو رہی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی فروخت سے تقریباً نوے فیصد نوجوان نسل براہِ راست متاثر ہو رہی ہے۔

جہلم: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی اور پولیس سے بدتمیزی پر خاتون سمیت تین افراد گرفتار

شہری اور سماجی حلقوں کے مطابق کھلے سگریٹ اور نسوار کی آسان دستیابی نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ نوجوانوں کی صحت اور مستقبل کے لیے بھی سنگین خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ والدین نے بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم عمر بچوں تک ان اشیاء کی رسائی نے گھروں میں پریشانی بڑھا دی ہے۔

شہر کی سماجی، رفاہی، فلاحی اور شہری تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لیں، کھلے سگریٹ اور نسوار کی فروخت پر عائد پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے، تاکہ نوجوان نسل کو اس تباہ کن رجحان سے بچایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter