وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات، ضلع جہلم میں کھلے مین ہولز کو ڈھانپنے کا کام تیزی سے جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر ضلع بھر میں کھلے اور ٹوٹے ہوئے مین ہولز کو ڈھانپنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ اس مہم کی نگرانی تمام اسسٹنٹ کمشنرز کر رہے ہیں، جن کی سربراہی میں میونسپل کمیٹی کا عملہ فیلڈ میں متحرک ہے۔

latest urdu news

مہم کا بنیادی مقصد کھلے مین ہولز کے باعث پیش آنے والے ممکنہ حادثات کا بروقت سدباب کرنا اور شہریوں، بالخصوص بچوں اور بزرگوں کے لیے محفوظ راستوں کو یقینی بنانا ہے۔ گلیوں، محلوں اور بازاروں میں نشاندہی کے بعد کھلے یا خراب مین ہولز پر نئے اور مضبوط ڈھکن نصب کیے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ کی جانب سے سیوریج لائنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ ان کے حفاظتی انتظامات کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

جہلم میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی چار روزہ قومی مہم کا آغاز

ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ عوامی تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام افسران کو حکم دیا ہے کہ اپنے اپنے علاقوں کا مکمل سروے کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں، تاکہ ضلع بھر میں کوئی بھی مین ہول بغیر ڈھکن کے باقی نہ رہے اور عوام کی جان و مال کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter