تنقید کے بعد لائبہ خان نے دولہا کا چہرہ ظاہر کر دیا، ہلدی و اُبٹن کی تصاویر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ لائبہ خان کی شادی کی تقریبات سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ مختلف تقاریب کی تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اداکارہ نے صارفین کی تنقید کے جواب میں پہلی بار اپنے دولہا جواد کا چہرہ بھی دکھا دیا ہے۔

latest urdu news

لائبہ خان اس سے قبل نکاح، دعائے خیر، ڈھولکی، برائیڈل شاور اور دیگر تقریبات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کر چکی تھیں۔ ان تمام مواقع پر اداکارہ کی دلہن کے روپ میں خوبصورتی کو خوب سراہا گیا، تاہم ایک بات نے صارفین کی توجہ خاص طور پر اپنی جانب مبذول رکھی، اور وہ تھا دولہا کے چہرے کو مسلسل چھپانا۔

سوشل میڈیا پر کئی صارفین نے اس عمل پر حیرت اور تنقید کا اظہار کیا، جس کے بعد لائبہ خان نے حال ہی میں منعقد ہونے والی ہلدی اور اُبٹن کی تقریب کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کر دیں، جن میں دولہا کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ہلدی و اُبٹن کی تقریب کے لیے لائبہ خان نے نارنجی رنگ کا خوبصورت سلک غرارہ زیب تن کیا، جس پر نفیس دبکا اور تلّا ورک کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس لباس کو مختصر قمیض، دیدہ زیب دوپٹے اور ہم رنگ سنہری روایتی زیورات کے ساتھ مکمل کیا، جو ان کے دلہن کے انداز کو مزید نکھار رہا تھا۔

اداکارہ لائبہ خان کا شوبز کو خیرباد کہنے کا عندیہ، نئی زندگی شروع کرنے کی خواہش

دوسری جانب دولہا جواد نے آف وائٹ کرتا شلوار کے ساتھ منٹ گرین کوٹ پہنا، جو سادہ مگر شاندار انداز کی عکاسی کر رہا تھا۔

اداکارہ نے تصاویر کے کیپشن میں تنقید کا ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیتے ہوئے لکھا: “اب آپ سب خوش ہیں؟ پلیز ماشاء اللّٰہ کہہ دیں۔”

لائبہ خان کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح نہ صرف جوڑی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ اداکارہ کے انداز اور لباس کی بھی خوب تعریف کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter