7
جماعتِ اسلامی کے سابق امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی 13 سالہ کارکردگی قابل فخر نہیں، اور سہیل آفریدی کو پارٹی کے معاملات چھوڑ کر صوبے کی ترقی پر توجہ دینی چاہیے۔
سراج الحق نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں مزید کہا کہ ملک اس وقت مشکلات کا شکار ہے اور خیبر پختون خوا کی حکومت اکیلے دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات نہیں کر سکتی۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی جماعتیں شفاف انتخابات پر اتفاق کریں تاکہ ملک میں جمہوری عمل مضبوط ہو۔
سابق امیر جماعتِ اسلامی نے آئندہ انتخابات میں کسی سیاسی اتحاد کا حصہ نہ بننے کا بھی اعلان کیا۔
