سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان کے 12 مختلف مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ناکام بنا دیے، جس کے نتیجے میں 37 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے دہشتگردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات کیے، جس کے باعث حملہ آور اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلوں کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار شہید ہوئے، جبکہ متعدد دیگر زخمی بھی ہوئے۔
دہشتگردوں کے تعاقب اور کارروائیوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے اور سکیورٹی فورسز مختلف علاقوں میں ان کے خلاف آپریشنز جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مزید کارروائیوں میں دہشتگردوں کی ہلاکتوں اور نقصانات کی بھی توقع ہے۔
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان میں یہ کارروائیاں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم کے حملوں کو ناکام بنانے کی اہم کوششوں کا حصہ ہیں۔ سکیورٹی ذرائع نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فورسز کے ساتھ تعاون کریں اور مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں تاکہ دہشتگرد عناصر کے منصوبے ناکام بنائے جا سکیں۔
یہ آپریشنز صوبے میں امن و امان قائم رکھنے اور عوامی زندگی کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم سمجھے جا رہے ہیں۔
