جہلم میں پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے کی چار روزہ قومی مہم کا آغاز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: مشیر صحت پنجاب جنرل ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ ہسپتال جہلم میں پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کی چار روزہ قومی مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ تقریب میں میر رضا اوزگن ڈپٹی کمشنر جہلم، ڈاکٹر میاں مظہر حیات چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، ڈاکٹر زاہد تنویر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ DHQ Hospital جہلم، ڈاکٹر جواد ڈار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم، ڈاکٹر مسعود منور سرویلنس آفیسر عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت کے دیگر افسران نے شرکت کی۔

latest urdu news

مشیر صحت نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم ملک بھر کی طرح جہلم میں بھی 15 دسمبر سے 5 فروری تک جاری رہے گی۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر تمام بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ اپنے بچوں کو قطرے پلوا کر پولیو جیسی موذی بیماری سے محفوظ بنائیں۔

جہلم ضلع میں اس مہم کے دوران 2 لاکھ 28 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع کی 56 یونین کونسلز میں مجموعی طور پر 1,192 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جن میں 1,094 موبائل ٹیمیں، 74 فکسڈ ٹیمیں اور 24 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

جہلم: پولیو کے خلاف جنگ میں کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مشیر صحت ڈاکٹر اظہر کیانی

مشیر صحت نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کی کہ وہ مہم کے دوران مکمل تعاون کریں تاکہ ضلع میں پولیو کے خطرے کو ختم کرنے میں کامیابی حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مہم بچوں کی صحت اور مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے اور ہر بچے کی شرکت اس قومی مقصد کی تکمیل کے لیے ضروری ہے۔

واضح رہے کہ یہ مہم پاکستان بھر میں جاری پولیو کے خاتمے کی قومی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک سے پولیو وائرس کا مکمل خاتمہ اور ہر بچے کو اس مہلک بیماری سے محفوظ بنانا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter