گجرات پولیس کی کارروائی،ڈکیٹ گینگ کے2 کارندے ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات پولیس نے ایک کامیاب آپریشن کے دوران انتہائی خطرناک اور سفاک بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے دو اہم کارندوں کو ہلاک کر دیا۔

latest urdu news

یہ گینگ عوام الناس میں دہشت اور خوف کی علامت بن چکا تھا اور مختلف اضلاع میں اسلحے کے زور پر شہریوں کو لوٹنے اور تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث تھا۔ ملزمان پر 77 سنگین نوعیت کے مقدمات درج تھے، جن میں ڈکیتی، روڈ رابریز، وہیکل تھیفٹ اور شہریوں پر دوران واردات تشدد شامل تھا۔

تفصیلات کے مطابق، گجرات پولیس کو کچھ عرصے سے نعمان عرف نوما گینگ کے سرغنہ اور اس کے ہمراہ ملزم قدیر احمد کو گرفتار کرنے کی اطلاعات موصول تھیں۔ یہ گینگ مختلف مقامات پر ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتا اور تشدد کرتا تھا، اور دوران واردات فائرنگ کرنے سے بھی گریز نہیں کرتا تھا۔ گینگ کے جرائم کی فہرست کافی طویل تھی، جس میں 2025 کے آخری ایام میں تھانہ گلیانہ کے علاقے میں تین گاڑیوں کو روک کر واردات کرنا بھی شامل تھا۔

گجرات پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائی، قتل کیس میں مطلوب ملزم گرفتار

گجرات پولیس نے پیشہ وارانہ مہارت اور جدید سائنسی ٹیکنالوجی کے ذریعے گینگ کے سرغنہ نعمان علی عرف نوما اور اس کے ساتھی قدیر احمد کو گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ملوث تھے۔ تفتیش کے دوران ملزمان نے پولیس کو دوران واردات شہری سے چھینے گئے مال کی برآمدگی کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ برآمدگی کے عمل کے دوران پولیس ٹیم کو اچانک چار موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے للکارا اور فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں نعمان اور قدیر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مضروب ہو گئے۔

حکام نے زخمی ملزمان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا، لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دونوں ہلاک ہو گئے۔ دیگر موٹر سائیکل سوار ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے ملزمان ضلع گجرات، سیالکوٹ اور وزیرآباد میں متعدد جرائم میں ملوث تھے۔ تھانہ کڑیانوالہ پولیس نے وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے اور علاقے میں عوام کی حفاظت کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter