آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی لاہور پہنچ گئی اور اس کے پہلے مرحلے کی نمائش ایک نجی کالج میں منعقد کی گئی، جہاں مہمان خصوصی آسٹریلوی ہائی کمشنر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور کرکٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر ویمنز کرکٹ میچز بھی منعقد کیے گئے، جبکہ طالبات اور دیگر شرکاء ٹرافی کے ساتھ سلیفیاں لیتے رہے۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا گرلز کرکٹ کے ذریعے پاکستان میں مستقبل میں سرمایہ کاری کر رہا ہے اور وہ پاکستانی خواتین کو کرکٹ کے میدان میں بھی آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی کا لاہور ٹور دوسرے ٹی 20 میچ کے موقع پر بھی جاری رہے گا، جس کے دوران کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹس اور میڈیا کے لیے نمائش کا اہتمام کیا جائے گا۔ ٹرافی قذافی اسٹیڈیم کے باہر پی سی بی کی شاپ پر بھی فینز کے لیے دستیاب ہوگی۔
ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے پاکستانی پس منظر کی وجہ سے 4 امریکی کرکٹرز کا ویزا مسترد کر دیا
تیسرے ٹی 20 میچ کے دوران بھی ٹرافی کو میڈیا اور دیگر مہمانوں کے لیے نمائش کے لیے رکھا جائے گا تاکہ شائقین اور کھلاڑی اس کی رونق میں شامل ہو سکیں۔ یہ نمائش خواتین اور نوجوان کرکٹ کے فروغ کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل ہے اور پاکستان میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی شروعاتی جوش و خروش کو اجاگر کرتی ہے۔
