صدر آصف علی زرداری کی لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے لاہور ہائیکورٹ کے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون و انصاف نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں عدالتی امور کو مزید استحکام ملنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

latest urdu news

وزارتِ قانون کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل جج جسٹس طارق محمود باجوہ کی مدتِ تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ اس ضمن میں علیحدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت وہ بطور ایڈیشنل جج اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

مستقل کیے جانے والے ججز میں جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس احسن رضا کاظمی، جسٹس ملک جاوید احمد وینس اور جسٹس جواد ظفر شامل ہیں۔ ان ججز کی مستقلی کے نوٹیفکیشن وزارتِ قانون کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیے

اسی طرح جسٹس خالد اسحاق، جسٹس ملک اویس خان، جسٹس سلطان محمود، جسٹس تنویر احمد شیخ اور جسٹس عبہر گل خان کو بھی لاہور ہائیکورٹ کا مستقل جج مقرر کر دیا گیا ہے۔ وزارتِ قانون کے مطابق تمام تقرریاں آئین اور متعلقہ قوانین کے تحت مکمل کی گئی ہیں۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل ججز کی مستقلی سے لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کے بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور عدالتی نظام کی کارکردگی مزید بہتر ہو گی۔ عدالتی حلقوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے انصاف کی فراہمی کے عمل میں تیزی آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter