روشن پنجاب کا ویژن، پنڈ دادنخان کے تاریخی و عوامی مقامات جگمگا اٹھے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے “روشن پنجاب” وژن کے تحت اور ڈپٹی کمشنر جہلم میر رضا اوزگن کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈ دادنخان نادیہ پروین کی جانب سے تحصیل بھر میں خوبصورتی اور تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔

latest urdu news

ان اقدامات کے تحت تحصیل کمپلیکس پنڈ دادنخان، لیڈیز اینڈ چلڈرن پارک کھیوڑہ اور تاریخی مقبرہ غضنفر علی خان کو جدید اور خوبصورت لائٹس سے روشن کر دیا گیا ہے۔ رات کے وقت ان مقامات کا دلکش منظر شہریوں کے لیے باعثِ کشش بن گیا ہے اور لوگ بڑی تعداد میں ان مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق یہ تمام اقدامات ضلعی سطح پر جاری “روشن جہلم” مہم کا حصہ ہیں۔ جدید لائٹنگ سے نہ صرف تاریخی عمارات اور عوامی مقامات کے حسن میں اضافہ ہوا ہے بلکہ پارکوں میں آنے والے شہریوں کو بھی ایک محفوظ، خوشگوار اور پرکشش تفریحی ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تحصیل پنڈ دادنخان کے تاریخی ورثے اور عوامی مقامات کو خوبصورت بنانے کا مقصد “روشن جہلم، روشن پنجاب” کے وژن کے مطابق شہریوں کو ایک معیاری، روشن اور خوشحال ماحول فراہم کرنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter