علیمہ خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو ٹارچر کرنے کے لیے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔
گزشتہ روز اپنی بہنوں کے ہمراہ ماربل فیکٹری ناکہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان سے ملاقات نہیں ہو رہی، اور پچھلے ایک سال میں صرف تقریباً دو درجن ملاقاتیں ہو سکیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے منگل کو بھی عمران خان کی بہنوں کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی اجازت نہیں دی۔ علیمہ خان کے مطابق، آخری ملاقات 2 دسمبر کو ہوئی تھی، جبکہ سلمان صفدر نے 20 دسمبر کو ملاقات کی جو صرف آٹھ منٹ کی زبردستی ملاقات تھی۔
آٹھ فروری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان، علیمہ خان کی حکومت پر سخت تنقید
علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ انہیں لگتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذہنی مریض ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے گی، لیکن عمران خان اپنی قوم کے لیے جیل میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ قید تنہائی کا مقصد سابق وزیراعظم کو ٹارچر کرنا ہے۔
