9
کورنگی سنگرچورنگی کے قریب ایک پیٹرول پمپ پر ڈاکوؤں نے واردات کر کے کیشیئر سے 33 لاکھ روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کیشیئر رقم بینک جمع کروانے کے لیے نکلا تھا اور اس وقت ساتھ کوئی سکیورٹی گارڈ موجود نہیں تھا۔ واقعے کے بعد پیٹرول پمپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
پولیس شہریوں سے اپیل کر رہی ہے کہ پیٹرول پمپس یا نقدی لے جانے کے دوران حفاظت کے اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔
