اسلام آباد، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پائیدار معاشی استحکام کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ سمٹ کا مقصد مستقبل کے اہداف کا تعین کرنا ہے، معاشی استحکام کیلئے پبلک پرائیویٹ شراکت داری اہم کردار ادا کرے گی۔
احسن اقبال کا یہ کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، معاشی مسائل سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو زیر استعمال لانا ہوگا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا تقریب سے خطاب کے دوران یہ کہنا تھا کہ ہر شعبے میں اصلاحات وقت کا تقاضا ہے، معیشت کی ترقی میں رکاوٹوں کا خاتمہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا فوجی ٹرائل نہیں ہوگا۔
سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جن رہنماؤں کے فوجی ٹرائل ہو رہے ہیں وہ سیاسی قیدی ہیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اختر مینگل سے کہا ہے کہ وہ اپنا استعفیٰ واپس لے لیں، بلوچستان آگ میں جل رہا ہے کسی کواس معاملے میں کوئی فکر نہیں، بجلی سستی کرنے کا اعلان کر کے اگلے دن ہی بجلی مہنگی کر دی گئی، فارم 47 کی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہو چکی ہے۔