21
لاہور: مشہور ڈرامہ "گیسٹ ہاؤس” میں شمیم کے کردار سے شہرت پانے والے اداکار خالد حفیظ کا انتقال ہوگیا۔ مرحوم اداکار کی نماز جنازہ آج نماز عصر کے بعد ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
خالد حفیظ پی ٹی وی کے مشہور ڈرامہ "گیسٹ ہاؤس” میں شمیم صاحب کے کردار سے گھر گھر میں مقبول ہوئے۔ یہ ڈرامہ اپنے وقت میں نہ صرف بے پناہ مقبول ہوا بلکہ اس نے ٹی وی ڈرامہ نگاری کے معیار کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا۔ "گیسٹ ہاؤس” کے ذریعے نہ صرف خالد حفیظ بلکہ ڈرامے کے دیگر اداکار جیسے افضل خان (جان ریمبو) کو بھی شہرت ملی۔
مداح اور شائقین آج بھی اس ڈرامے کے کردار اور کہانی کو یاد کرتے ہیں، اور خالد حفیظ کے اداکاری کے معیار کو سراہتے ہیں۔ ان کی وفات سے شوبز کمیونٹی اور مداحوں میں گہرے صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
