وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان المبارک کے دوران مستحق اور نادار خاندانوں کی مالی اور غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے رمضان نگہبان پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔ اس پیکیج کے تحت صوبے کے 42 لاکھ مستحق خاندانوں کو ہر ایک کو 10، 10 ہزار روپے نقد فراہم کیے جائیں گے۔ یہ اعلان وزیراعلیٰ کی زیر صدارت لاہور میں رمضان کی تیاریوں اور عوامی ریلیف سے متعلق اجلاس کے دوران کیا گیا۔

latest urdu news

حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان میں نادار افراد کو نگہبان کارڈز مہیا کیے جائیں گے، جن کے ذریعے کیش کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء بھی خریدی جا سکیں گی۔ ضلعی انتظامیہ متعلقہ علاقوں میں گھر گھر جا کر مستحقین کو یہ کارڈ فراہم کرے گی۔ صارفین بینک آف پنجاب کی برانچ لیس بینکنگ ایجنٹس اور ون لنک نیٹ ورک اے ٹی ایم کے ذریعے بھی کیش حاصل کر سکیں گے۔ نگہبان کارڈ کے ذریعے مقررہ دکانداروں سے خریداری ممکن ہوگی۔

وزیراعلیٰ نے کارڈ کی ایکٹیویشن کے لیے 136 مراکز قائم کرنے کی ہدایت دی ہے، جبکہ ہر ضلع میں رمضان نگہبان ڈیش بورڈ قائم کیا جائے گا اور ہولڈرز کو کال کرکے کاؤنٹر چیکنگ کا نظام بھی فعال ہوگا۔ اس کے علاوہ ہر تحصیل میں 8 نگہبان دستر خوان اور مریم کے مہمان قائم کیے جائیں گے، جہاں روزانہ 2 ہزار روزہ داروں کو افطاری فراہم کی جائے گی۔ افطاری میں کھجور، سموسہ، شربت، فروٹ اور چکن بریانی شامل ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے بھر میں فائر سیفٹی سسٹمز کے جامع آڈٹ کا اعلان

رمضان کے دوران پنجاب کے 30 اضلاع میں 65 سہولت بازار اور 11 اضلاع میں عارضی سہولت بازار فعال ہوں گے۔ سہولت بازاروں میں نرخ، صفائی، سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کی نگرانی کے لیے 1250 کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ روم قائم کیے جائیں گے۔ فری ہوم ڈلیوری کے لیے بھی نگہبان کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ فلور ملز، چکن، کریانہ اور گھی ملز کی ایسوسی ایشنز کی نگرانی بھی کی جائے تاکہ نرخ کم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مستحق خاندان رمضان میں خود کو تنہا محسوس نہ کرے، اور دکھ سکھ میں غریب عوام کے ساتھ کھڑا رہنا ہر افسر کی ذمہ داری ہے۔

مزید برآں، وزیراعلیٰ نے ہر ضلع میں نہروں کی صفائی کی بروقت تکمیل کا بھی حکم دیا اور سرگودھا میں صفائی کی ناقص صورتحال پر ڈی سی کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter