ایمان مزاری اور ہادی علی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

انسدادِ دہشتگردی عدالت نے ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر جھگڑا کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

latest urdu news

جیو نیوز کے مطابق کیس کی سماعت انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ سماعت کے بعد عدالت نے دونوں رہنماؤں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم نامہ جاری کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمان مزاری اور ہادی علی کو اسلام آباد ہائیکورٹ بار سے ڈسٹرکٹ کورٹ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کے خلاف ہائیکورٹ کے باہر پیش آنے والے جھگڑے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ گرفتار

عدالت کے فیصلے کے بعد دونوں ملزمان کو متعلقہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور آئندہ سماعت تک وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہی رہیں گے۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت نے کیس کی مزید تفتیش کے لیے ریمانڈ جاری رکھا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter