جہلم میں منشیات فروش کو جرم ثابت ہونے پر 9 سال قید اور جرمانے کی سزا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم: منشیات کیس میں جرم ثابت ہونے پر ایک اور منشیات فروش کو 9 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق جہلم میں منشیات کے ایک مقدمے کا فیصلہ سنا دیا گیا، جس میں جرم ثابت ہونے پر ایک اور منشیات فروش کو سخت سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت نے منشیات کے مقدمہ نمبر 47/24 بجرم CNSA 9(i)3c تھانہ چوٹالہ کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم سید مظہر حسین کو 9 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم سید مظہر حسین نے سال 2024 میں منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا۔ جہلم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مجرم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت میں پیش کیا اور مقدمے کی مؤثر پیروی کی، جس کے نتیجے میں معزز عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قرار واقعی سزا سنائی۔

جہلم: پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، خونی ڈور رکھنے والا ملزم گرفتار

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے منشیات کے خلاف جنگ میں جہلم پولیس کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

ڈی پی او جہلم نے مقدمے کی مؤثر پیروی اور کامیاب کارروائی پر پولیس کی انویسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے ان کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات دینے کا اعلان بھی کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter