فیسٹول ڈبل وکٹ میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5 رنز سے شکست دے دی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں کھیلے گئے فیسٹول ڈبل وکٹ کرکٹ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

latest urdu news

شعیب ملک اور عمران نذیر کی قیادت میں پاکستانی ٹیم نے عرفان پٹھان اور اسٹورٹ بنی کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو ہرایا۔ میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 4 اوورز میں 56 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 51 رنز ہی بنا سکی، یوں فتح پاکستان کے نام رہی۔

میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں کے درمیان خوشگوار ماحول رہا اور دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے مصافحہ اور گلے مل کر کھیل کا جذبہ ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے اس ایونٹ میں پہلے ہی سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter