اسرائیلی ایئر لائنز اپنے طیارے دنیا بھر میں منتقل کرنے لگیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی حکام نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے خطرے کے پیش نظر اسرائیلی ایئر لائنز اپنے مسافر طیارے دنیا کے مختلف ممالک میں منتقل کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اسرائیلی وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ منصوبہ پہلے سے موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر فوری طور پر اسے عملی شکل دی جائے گی۔

latest urdu news

وزیر ٹرانسپورٹ نے بتایا کہ کچھ طیارے پہلے ہی قبرص، ایتھنز، تھائی لینڈ، امریکہ اور دیگر یورپی ممالک میں منتقل کیے جا چکے ہیں تاکہ کسی بھی حملے کی صورت میں شہری ہوابازی متاثر نہ ہو۔ اس اقدام کا مقصد فضائی نقل و حمل کو محفوظ بنانا اور ملکی معیشت پر ممکنہ اثرات کو کم سے کم کرنا ہے۔

اس دوران اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایال ضمیر نے کہا ہے کہ اسرائیل کسی بھی دشمن کے خلاف مکمل طور پر تیار ہے جو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے۔ انہوں نے جنوبی اسرائیل کے نیواتیم ایئر بیس کے دورے کے دوران فضائیہ کے پائلٹس سے خطاب میں کہا کہ اسرائیلی فضائیہ نے جون میں ایران کے ساتھ ہونے والی 12 روزہ جنگ کے دوران بے مثال عملی تجربہ حاصل کیا، جس سے مستقبل میں کسی بھی ممکنہ جنگ کے لیے تیاری مزید مضبوط ہو گئی ہے۔

ایال ضمیر نے مزید کہا کہ فضائیہ کو تین جدید F-35 جنگی طیارے مل گئے ہیں، جس کے بعد اسرائیل کی مجموعی F-35 فلیٹ 48 ہو گئی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسرائیلی فوج اچانک جنگ کے کسی بھی امکان کے لیے بھی تیار ہے۔ اس دوران ایک خراب جنگی ہیلی کاپٹر ریسکیو کے دوران گر کر تباہ ہوا، تاہم کوئی انسانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ برطانیہ نے اسرائیل کے لیے سفری انتباہ میں نرمی کی ہے، تاہم غزہ، لبنان اور شام کی سرحدوں کے قریب سفر سے اب بھی گریز کرنے کی ہدایت جاری ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور ملکی دفاعی تیاری کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter