بھارتی میڈیا: عاصم منیر پاکستان کے بااختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور جوہری طاقت کے نگہبان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی میڈیا نے پاکستانی فوجی قیادت کے حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر با اختیار چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاکستان کی جوہری طاقت کے نگہبان ہیں۔ رپورٹ میں بھارتی تجزیہ کاروں نے پاکستان کی دفاعی تیاریوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کے لیے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان کسی بھی ممکنہ جارحیت کے خلاف مکمل طور پر تیار ہے۔

latest urdu news

دی وائر نے اپنی رپورٹ میں بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور ہندوتوا نظریے کے اثرات پر بھی تشویش ظاہر کی۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے یوتھ سمٹ میں نوجوانوں کو انتقامی ذہنیت اپنانے کی ترغیب دی، جو مستقبل میں ملکی پالیسیوں اور فوجی حکمت عملی پر اثر ڈال سکتی ہے۔ بھارتی تجزیہ کاروں نے کہا کہ ڈوول کے بیانات اشتعال انگیز ہیں اور بدلے کی ڈاکٹرائن کو جواز فراہم کر سکتے ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی بڑھنے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں بھارت کی کشمیر پالیسی پر بھی تنقید کی گئی اور کہا گیا کہ "انتقام” کے نظریے کی بنیاد پر فیصلے مسئلے کے حل کے بجائے مزید بگاڑ پیدا کر رہے ہیں۔ اس دوران پاکستانی دفاعی اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے راکٹ فورس قائم کی ہے اور آپریشن "سندور” نے واضح کر دیا کہ پاکستان بھارت کے لیے ایک سنجیدہ اور طاقتور حریف ہے۔

ماہرین نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ اجیت ڈوول جیسے بیانات بھارت میں تشدد پسند عناصر کی اجارہ داری کو مضبوط کر سکتے ہیں اور ملک میں عدم استحکام میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ بعض ماہرین کے مطابق یہ بیانات بھارت میں اقلیتوں کو درپیش جمہوری زوال اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے بھی دیے جا رہے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی نشاندہی کی گئی کہ بھارت کے تقریباً تمام ریاستی ادارے شدت پسند نظریات کے زیرِ اثر آ چکے ہیں، جو نہ صرف ملک کے اندر جمہوری اقدار کے لیے خطرہ ہیں بلکہ خطے میں امن و استحکام کے لیے بھی ایک سنگین رجحان ثابت ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter