پی سی بی کو پہلی بار محسن نقوی جیسامضبوط چیئرمین ہیں: بھارتی صحافی وکرانت گپتا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے معروف اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ محسن نقوی جیسا مضبوط اور پراعتماد چیئرمین ملا ہے، جو دباؤ میں آنے کے بجائے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہیں۔

latest urdu news

ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو اب ایسا سربراہ ملا ہے جو کھل کر بات کرتا ہے اور مخالفین کو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دینے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ ان کے مطابق یہ انداز ماضی کے چیئرمینز سے بالکل مختلف ہے۔

وکرانت گپتا نے کہا کہ موجودہ حالات میں محسن نقوی کے مؤقف اور طرزِ قیادت کی تعریف بنتی ہے، کیونکہ وہ پاکستان کرکٹ کے مفادات کے لیے واضح اور مضبوط فیصلے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ جانے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو باضابطہ خط ارسال کیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خط میں پی سی بی نے بنگلادیش کے مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کی تائید کی۔

اس سے قبل محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریوں سے متعلق بعض انتظامی اقدامات بھی روک دیے تھے، جس پر کرکٹ حلقوں میں خاصی بحث ہوئی۔

علاوہ ازیں ایشیا کپ کے دوران ایک متنازع صورتحال اس وقت پیدا ہوئی تھی جب بھارتی ٹیم نے فتح کے بعد محسن نقوی سے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے نتیجے میں بھارتی ٹیم کو ٹرافی پیش نہیں کی گئی تھی۔ یہ واقعہ بھی خطے کی کرکٹ سیاست میں نمایاں موضوع بنا رہا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter