بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اتر پردیش: بھارتی فضائیہ کا تربیتی مائیکرو لائٹ طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹس محفوظ

latest urdu news

بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی مائیکرو لائٹ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حکام کے مطابق طیارہ پریاگ راج شہر کے قریب ایک تالاب میں گر کر تباہ ہوا۔

بھارتی فضائیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت طیارے میں موجود دونوں پائلٹس محفوظ رہے، جنہیں بروقت ریسکیو کر لیا گیا۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فضائیہ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ تکنیکی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی گزشتہ سال نومبر میں بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ چنئی کے قریب معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا تھا، تاہم اس واقعے میں بھی پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا تھا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ تمام حالیہ واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے جامع تحقیقات جاری ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter