تھانہ کالا گجراں: موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ساقی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے زیرِ اہتمام ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے چوری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ساقی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق تھانہ کالا گجراں پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے 02 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں اور 77 ہزار روپے نقدی برآمد کر لی۔ ملزمان سے برآمد ہونے والے سامان کی مجموعی مالیت 03 لاکھ 87 ہزار روپے بنتی ہے۔

گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

ڈی پی او جہلم کی تھانہ دینہ میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل موقع پر حل کرنے کی ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter