ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کی 2 کروڑ سے زائد ویڈیوز حذف کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے مواد کے خلاف سخت اقدامات کرتے ہوئے مجموعی طور پر 2 کروڑ 81 لاکھ 98 ہزار 284 ویڈیوز حذف کر دی ہیں۔

latest urdu news

ٹک ٹاک کی تازہ رپورٹ کے مطابق یہ حذف شدہ ویڈیوز مالی سال 2025-26 کی تیسری سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران نشاندہی اور ہٹائی گئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان ویڈیوز میں سے 99.8 فیصد خودکار نظام کے ذریعے شناخت کی گئی تھیں، اور 95.9 فیصد ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر ہٹائی گئی۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ خودکار ٹیکنالوجی زیادہ تر کام سنبھالتی ہے، جبکہ انسانی ٹیمیں ان معاملات پر توجہ مرکوز کرتی ہیں جہاں انسانی فیصلہ ضروری ہوتا ہے، جیسے اپیلوں کا جائزہ لینا، ماہرین کی رہنمائی شامل کرنا، اور بدلتی صورتحال پر فوری ردعمل دینا۔

عالمی سطح پر بھی اسی سہ ماہی میں ٹک ٹاک نے 20 کروڑ 40 لاکھ ویڈیوز حذف کیں، جو کل اپلوڈ ہونے والے مواد کا تقریباً 0.7 فیصد بنتی ہیں۔ حذف شدہ مواد میں سے 18 کروڑ 66 لاکھ ویڈیوز خودکار نظام کے ذریعے نشاندہی کی گئی تھیں، جبکہ تقریباً 90 لاکھ ویڈیوز کے بعد جائزہ لینے پر بحال کر دی گئیں۔

2025 میں ٹک ٹاک پر پاکستانی صارفین نے صحت، سیاحت اور کرکٹ سب سے زیادہ سرچ کیں

اسی دوران، ٹک ٹاک نے 11 کروڑ 86 لاکھ جعلی اکاؤنٹس اور 2 کروڑ 22 لاکھ اکاؤنٹس جو 13 سال سے کم عمر صارفین کے تھے، بھی حذف کیے۔

حذف شدہ ویڈیوز میں سے 30 فیصد حساس یا بالغ مواد پر مشتمل تھا، 15.7 فیصد نے پلیٹ فارم کے تحفظ اور شائستگی کے معیار کی خلاف ورزی کی، اور 2.7 فیصد ویڈیوز رازداری و سیکیورٹی کے اصولوں کے خلاف تھیں۔ مزید برآں، 32.9 فیصد ویڈیوز غلط معلومات کے طور پر اور 34.4 فیصد ویڈیوز ترمیم شدہ یا مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ مواد کے طور پر شناخت کی گئی۔

ٹک ٹاک کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ پلیٹ فارم مواد کی نگرانی اور کنٹرول کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہا ہے اور صارفین کے لیے شفاف اور محفوظ ڈیجیٹل ماحول فراہم کرنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter