17
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں تمام فائر سیفٹی سسٹمز کے تفصیلی آڈٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد آگ لگنے کے واقعات کی روک تھام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
مریم نواز کے مطابق فائر سیفٹی کے حوالے سے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) مرتب کیے جائیں گے، جبکہ موجودہ فائر سسٹمز کو مزید مؤثر اور مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور مؤثر ردِعمل ممکن ہو سکے۔
وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ آڈٹ صرف سرکاری دفاتر تک محدود نہیں ہوگا بلکہ اسپتالوں، تعلیمی اداروں اور نجی عمارتوں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ جہاں کہیں شارٹ سرکٹ یا آگ لگنے کا خطرہ موجود ہے، وہاں مکمل تکنیکی جانچ کی جائے گی تاکہ ممکنہ حادثات کو بروقت روکا جا سکے۔
