قتل کا مقدمہ: شکیب الحسن بنگلہ دیش کے بجائے دبئی پہنچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلا دیش میں قتل کے مقدمے میں نامزد اسٹار کرکٹر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی شکیب الحسن پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد باقی کھلاڑیوں کیساتھ اپنے وطن واپس نہیں جارہے۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد سابق کپتان بنگلہ دیشی ٹیم شکیب الحسن وطن واپس نہیں گئے، سینئر کھلاڑی شکیب الحسن فی الحال کراچی سے دبئی روانہ ہوئے۔

latest urdu news

قتل کے مقدمے میں نامزد بنگلہ دیشی کرکٹر شکیب الحسن گزشتہ رات ٹیم سے الگ ہوکر تنہا کراچی سے فلائٹ ای کے چھ سو سات سے دبئی پہنچے ہیں۔

سابق کپتان شکیب الحسن کیخلاف حکومت مخالف مظاہروں میں نوجوان کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کی ٹیم کے ارکان اور انتظامیہ نے کراچی ایئرپورٹ سے دو مختلف پروازوں سے دبئی اور قطر روانہ ہوگئے۔

وطن واپس جانے کے لیے بنگلا دیشی کھلاڑی اور آفیشلز رات گئے اسلام آباد سے کراچی پہنچے تھے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی بنگلا دیش واپسی کا فیصلہ عبوری حکومت کرے گی۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن ایک مایہ ناز آل راؤنڈر اور عوامی لیگ کے سابق رکن اسمبلی بھی ہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter