گوشوارے جمع کرانے پر 32 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

الیکشن قوانین کے تحت اپنے مالی گوشوارے جمع کروانے والے 32 ارکانِ اسمبلی کی معطل شدہ رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 ارکان اور پنجاب اسمبلی کے 14 ارکان کی رکنیت دوبارہ فعال کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سندھ اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے 4، 4 ارکان کی رکنیت بھی بحال کی گئی ہے، جبکہ سینیٹ اور بلوچستان اسمبلی کے ایک، ایک رکن کو بھی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رکنیت کی بحالی مالی گوشواروں کی بروقت جمع آوری کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter