ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کے ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ کی جانب سے غیر قانونی پتنگ بازی کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق حکومتِ پنجاب کی جانب سے پتنگ بازی اور پتنگ فروشی پر مکمل پابندی عائد ہے، اس کے باوجود ملزم غیر قانونی طور پر پتنگیں اور خونی ڈوریں اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھا۔
تھانہ منگلا کینٹ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 10 عدد پتنگیں اور 03 عدد خونی ڈوریں برآمد کر لیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ منگلا کینٹ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا تھا کہ پتنگ فروشی، پتنگ بازی اور شہریوں کی جان و مال کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ایسے عناصر کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پاسداری کریں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دیں۔
