سعودی عرب: دہشت گردی کے الزامات پر 3 افراد کو سزائے موت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں دہشت گردی کے سنگین الزامات کے تحت تین افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق جن افراد کو سزائے موت دی گئی، ان میں حسین بن سالم بن محمد العمری، سعود بن ہلیل بن سعود العنزی اور بسام محسن مران السبیعی شامل ہیں۔

latest urdu news

سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات کے بعد تینوں افراد کو گرفتار کیا اور انہیں خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریعت اور سعودی قوانین کے مطابق ان پر الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم جاری کیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق تینوں افراد سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرنے، اہلکاروں کو قتل کرنے کی کوشش اور دہشت گرد عناصر کو پناہ دینے جیسے سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشرتی امن اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سعودی عرب کا اعلان: حرمین شریفین میں فوٹوگرافی اور ویڈیو ریکارڈنگ پر مکمل پابندی

یہ کارروائی سعودی عرب میں دہشت گردی کے خلاف جاری سخت اقدامات اور ملکی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی پالیسی کا حصہ ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور دہشت گردانہ سرگرمیوں کے خلاف معلومات فراہم کریں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter