بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کی صورت میں دوسری ٹیم ورلڈ کپ میں شامل کیے جانے کے امکان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے حوالے سے بنگلادیش کے بھارت میں کھیلنے سے انکار کے بعد آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے ممکنہ متبادل اقدامات پر غور شروع کر دیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹس کے مطابق، اگر بنگلادیش اپنا مؤقف برقرار رکھتا ہے اور بھارت نہ جاتا، تو آئی سی سی رینکنگ کی بنیاد پر کسی دوسری ٹیم کو ایونٹ میں شامل کر سکتا ہے، جس میں اسکاٹ لینڈ ٹیم کا نام زیر غور ہے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق بنگلادیش کی حتمی شرکت یا عدم شرکت کا فیصلہ 21 جنوری کو فائنل ہوگا۔ آئی سی سی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو ڈھاکہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران ڈیڈ لائن سے آگاہ کیا۔ بنگلادیش نے گروپ بی میں شامل آئرلینڈ کے ساتھ گروپ تبدیل کرنے کی درخواست بھی کی تھی، لیکن آئی سی سی نے یہ درخواست مسترد کر دی۔

بنگلادیش کے بھارت نہ جانے کے مؤقف کی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں۔ خاص طور پر آئی پی ایل میں بنگلادیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کو بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے بعد کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے نکالنے کے واقعے کے بعد یہ خدشات بڑھ گئے۔ بنگلادیشی حکومت نے بھی مشاورت کے بعد بھارت نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے بی سی بی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ بھارت میں کسی بھی ٹیم کو براہ راست کوئی سکیورٹی خطرہ نہیں ہے اور تمام ٹیموں کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل ہیں۔ تاہم بنگلادیش کے حتمی جواب کا انتظار کیا جائے گا۔

بھارت نہ جانے کا معاملہ، بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ شرکت پر ڈیڈ لاک

دوسری جانب، پاکستان نے بنگلادیش کی پوزیشن کی مکمل حمایت کی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ بنگلادیش کی وجوہات معقول ہیں اور ان پر عمل ہونا چاہیے، اور کسی بھی ملک کو دھمکی دینے یا خوفزدہ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر یہ مسئلہ حل نہ ہوا تو پاکستان بھی ٹی20 ورلڈکپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا۔

یہ صورتحال ٹی20 ورلڈکپ کے شیڈول اور ٹیموں کی تیاریوں کے لیے اہمیت کی حامل ہے اور آئی سی سی کی جانب سے ممکنہ تبدیلیوں پر کرکٹ دنیا کی نظر ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter