شاہی قلعہ میں افسران کی غفلت سے آگ، قیمتی لکڑی جل گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہی قلعہ کے یارڈ میں افسران کی غفلت کے باعث آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں قلعہ میں ذخیرہ کی گئی قیمتی لکڑی جل گئی۔ آتشزدگی کا یہ واقعہ قلعہ کی لیبارٹری کے قریب پیش آیا۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق یہ لکڑی قلعہ کی مختلف عمارات کی تزئین و آرائش کے دوران نکالی گئی تھی اور بعد میں ذخیرہ کی گئی تھی۔ سردیوں کے موسم میں آگ جلانے پر پابندی کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا۔

فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں طلب کی گئیں، جنہوں نے آگ پر قابو پا لیا۔ اصغر حسین، انچارج شاہی قلعہ نے بتایا کہ یہ معمولی واقعہ تھا اور آگ پر فوری کنٹرول حاصل کر لیا گیا۔

حادثے کے بعد قلعہ انتظامیہ نے کہا کہ آئندہ ایسے واقعات سے بچنے کے لیے حفاظتی اقدامات مزید سخت کیے جائیں گے تاکہ تاریخی اور قیمتی املاک محفوظ رہ سکیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter