گجرات میں دو کارپٹ کی دکانوں میں آگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 جلالپورجٹاں کے قریب پرانے نادرا دفتر کے پاس دو دوکانوں میں آگ ، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ کی گئیں تاکہ آگ پر قابو پایا جا سکے اور جانی و مالی نقصان کو کم سے کم کیا جا سکے۔

latest urdu news

ریسکیو1122 کے حکام کے مطابق آپریشن میں 14 ریسکیورز اور 06 ایمرجنسی وہیکلز حصہ لے رہی تھیں۔ ابتدائی جائزے کے مطابق آگ ایک عمارت میں موجود دو دوکانوں اور کارپٹ کے گودام کے اندر لگی تھی، جہاں بڑی مقدار میں کارپٹ اور روئی کا سٹاک موجود تھا۔

ضلع بھر میں پٹرول پمپوں پر ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو یقینی بنایا جائے: ڈپٹی کمشنر گجرات

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے فائر فائٹنگ کے ذریعے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خطرہ نہ رہے۔

ریسکیو1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آگ لگنے کی صورت میں فوری اطلاع دیں اور حادثات سے بچنے کے لیے محفوظ فاصلے پر رہیں۔ حکام نے کہا کہ ریسکیو ٹیم کی مؤثر اور تیز کارروائی کی وجہ سے بڑے نقصان اور انسانی جانی نقصان سے بچا جا سکا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter