141
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر سعودی شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام سعودی عرب کے عوام اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے مرحومہ کے اہلِ خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی اور کہا کہ اس غم کے موقع پر سعودی شاہی خاندان کے دکھ میں پاکستان برابر کے شریک ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی شہزادی ہند بنت سعود بن عبدالعزیز آل سعود کی نماز جنازہ گزشتہ روز ریاض میں ادا کی گئی تھی۔
