مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی، ولیمے کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے پوتے جنید صفدر آئندہ چند روز میں دوسری بار شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔ جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہو رہی ہے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔

latest urdu news

شادی کی تقریبات 16 جنوری 2026 سے شروع ہوں گی، جبکہ جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو لیک سٹی جائے گی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ولیمے کے کارڈ کے مطابق ولیمے کی تقریب 18 جنوری 2026 کو شریف فارمز جاتِی اُمرا میں دوپہر ایک بجے منعقد ہوگی۔ تاہم شریف خاندان کی جانب سے تقاریب کی تاریخ کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ جنید صفدر کی پہلی شادی 2021 میں عائشہ سیف سے ہوئی تھی، تاہم یہ رشتہ زیادہ عرصے تک قائم نہ رہ سکا اور دونوں اکتوبر 2023 میں علیحدہ ہو گئے تھے۔

شیخ روحیل اصغر نے گزشتہ ماہ جنید صفدر کی دوسری شادی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی پوتی شانزے اور جنید کی بہن ماہنور صفدر کی گہری دوستی ہے، اور دونوں اکثر ایک دوسرے کے گھر جاتی رہتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شانزے اکثر مریم نواز سے ملتی رہتی تھیں، شاید اسی وجہ سے مریم نواز نے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا اور یہ رشتہ قائم ہوا۔

جنید صفدر کی شادی کے دعوت نامے دینے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

انہوں نے کہا، “جب میرے بیٹے نے مجھ سے پوچھا، تو میں نے کہا کہ یہ خدا کی رحمت ہے کہ ہماری چھوٹی لڑکی اتنے معزز خاندان میں شادی کر رہی ہے اور میں نے اسے اس رشتے کو قبول کرنے کی حوصلہ افزائی کی۔”

یہ شادی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندرون خانہ تعلقات اور شریف خاندان کے بڑے اجتماعات میں نمایاں موضوع بنی ہوئی ہے، اور سوشل میڈیا پر ولیمے کے کارڈ کی وائرل تصاویر نے تقریب کے حوالے سے دلچسپی بڑھا دی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter