پاکستان کو دنیا کی ٹاپ 10 معیشتوں میں شامل کرنا ہمارا ہدف ہے:احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان کو دنیا کی مضبوط معیشتوں میں شامل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ ترقی قابلِ تعریف ہے، لیکن عالمی مقابلے میں آگے بڑھنے کے لیے مزید محنت کی ضرورت ہے۔

latest urdu news

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کے ساتھ جدید دفاعی ٹیکنالوجی میں بھی ترقی کر رہا ہے۔ جے ایف 17 طیاروں کی بین الاقوامی فروخت اس بات کی دلیل ہے کہ ملک اب عالمی مارکیٹ میں اپنی جگہ مضبوط کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹریکٹر سازی، آٹو موبائل اور انجینئرنگ کے شعبوں میں پاکستان نے نمایاں ترقی کی ہے، مگر جب ہم عالمی معیار سے موازنہ کرتے ہیں تو ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت باقی ہے۔ انہوں نے چین اور ویتنام کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ 1980 میں چین کی فی کس آمدنی پاکستان سے کم تھی، لیکن آج وہ ہم سے بہت آگے نکل چکا ہے، جبکہ ویتنام کی ایکسپورٹ 408 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے، اور پاکستان ابھی بھی 40 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

 حکومت نے متبادل راستوں سے کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دے دی

احسن اقبال نے ملک میں جامعات اور سڑکوں کے جال بچھنے کو بڑی کامیابی قرار دیا، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ عالمی مقابلہ ابھی باقی ہے اور ہمیں اپنی برآمدات اور صنعتی پیداوار پر خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک محض سڑکوں کا منصوبہ نہیں بلکہ پاکستان کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے، اور سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر معاشی پالیسیوں میں تسلسل ضروری ہے۔

وفاقی وزیر نے نوجوانوں کو ملک کا سب سے بڑا اثاثہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تعلیم، تحقیق اور مسلسل اصلاحات کے بغیر کوئی بھی قوم عالمی ترقی کی دوڑ میں شامل نہیں ہو سکتی۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہی پاکستان کو ایک مستحکم، خوشحال اور عالمی معیار کی معیشت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، اور حکومت اس سمت میں ٹھوس اقدامات کر رہی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter