بانی پی ٹی آئی جتنا انتشار ہوگا پاکستان اتنا کمزور ہوگا، یہی سوچ رکھتا ہے: طلال چوہدری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف اور اس کے بانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی سوچ یہ ہے کہ جتنا ملک میں انتشار پھیلے گا، پاکستان اتنا ہی کمزور ہوگا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی دانستہ طور پر سیاسی عدم استحکام کو فروغ دے رہی ہے، جس سے قومی سلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہو رہے ہیں۔

latest urdu news

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی بیرونِ ملک بیٹھ کر پاکستان کے خلاف منفی لابنگ کر رہی ہے اور عالمی سطح پر ملک کو بدنام کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی سرگرمیاں کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

وزیر مملکت داخلہ نے واضح الفاظ میں کہا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور ہمدردوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو خود دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اب ریاست کی رِٹ کو چیلنج کرنے والے کسی بھی بیان، عمل یا رویے کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستانی عوام کے خون سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کو افغانستان سے اتنی ہمدردی ہے تو وہ وہاں چلا جائے، ورنہ ریاست خود ایسے عناصر سے نمٹنا جانتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں اور جو بھی اس ناسور کے لیے نرم گوشہ رکھے گا وہ دراصل ملک دشمنی کا مرتکب ہوگا۔

بات چیت کا دروازہ کھلا ہے مگر دباؤ قبول نہیں کیا جائے گا: طلال چوہدری

طلال چوہدری نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی پالیسیوں اور بیانات نے دہشت گرد گروہوں کے لیے اسپیس پیدا کی ہے، جس کے باعث سیکیورٹی صورتحال متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے دو درجن سے زائد ممالک اس حقیقت کو تسلیم کر چکے ہیں کہ دہشت گردی افغانستان سے پاکستان میں داخل ہو رہی ہے اور اس حوالے سے کسی ابہام کی گنجائش باقی نہیں رہی۔

وزیر مملکت داخلہ نے کہا کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور انتشار پھیلانے والوں کو قانون کے مطابق جواب دیا جائے گا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter