155
بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بچے جان کی باز ی ہار گئے۔
اسلام آباد، ترنول میں بارش کے پانی کے باعث بننے والی دلدل میں 3 بچے دھنس کر جان کی بازی ہار گئے۔
اسلام آباد کے علاقے ترنول میں نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے بارشوں کا پانی کھڑا ہوا تھا۔
ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بچے کاغذ اٹھانے کے لیے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر پر گئے جہاں علاقہ دلدل بنا ہوا تھا، جاں بحق ہونیوالے بچوں میں ایک بچہ اور 2 بچیاں شامل ہیں۔
دوسری جانب ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بھائی پھسل کر پانی میں ڈوبنے لگا تو بچانے کے لیے 2 بہنوں نے چھلانگ لگائی، دلدل گہری ہونے کی وجہ سے تینوں بچے جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کی جانب سے تینوں بچوں کی لاشیں پمز اسپتال منتقل کردی گئی۔