ضلع جہلم میں پولیس کے اسپیشل سرچ آپریشنز، 195 گھروں اور 393 افراد کی چیکنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر جہلم پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری رکھا۔ پولیس نے 14 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کرتے ہوئے 195 گھروں اور 393 افراد کو چیک کیا۔

latest urdu news

سرچ آپریشنز کا مقصد دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے ساتھ ساتھ اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانا تھا۔ دورانِ آپریشن شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویریفکیشن کی گئی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سپیشل ناکہ بندی کر کے سخت چیکنگ کی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشنز کا مقصد مجرمانِ اشتہاری، جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری، ناجائز اسلحہ و منشیات کی برآمدگی اور شرپسند عناصر کو مذموم عزائم پر عمل سے باز رکھنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter