خیبر پختونخوا میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ و بارودی مواد برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائیاں ضلع خیبر اور پشاور کے نواحی علاقوں میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں۔

latest urdu news

ضلع خیبر کے علاقے جمرود میں شاہ کس بائی پاس روڈ پر واقع ناکے کلے میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ مارے جانے والے دہشت گرد فتنہ الخوارج کے سرگرم ارکان تھے، جو فورسز پر حملوں، قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔

اسی دوران پشاور کے نواحی علاقے ٹپوسانو باچا قبرستان میں بھی کارروائی کی گئی، جس میں فتنہ الخوارج کے مزید 3 دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق یہ آپریشنز قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سلامتی اور عوامی تحفظ کے لیے کیے گئے، اور دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے میں اہم پیش رفت ثابت ہوئے ہیں۔

سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خوارج ہلاک، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

ماہرین کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کو مستحکم رکھنے اور دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں۔ سی ٹی ڈی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ مشتبہ عناصر یا دہشت گردانہ سرگرمیوں کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں تاکہ مستقبل میں مزید حملوں سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter