127
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 03 پیشہ ور بھکاری ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف باقاعدہ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ پیشہ ور بھکاری نہ صرف مختلف شاہراہوں اور چوک چوراہوں پر کھڑے ہو کر ٹریفک کی روانی کو متاثر کرتے ہیں بلکہ سنگین حادثات کا بھی سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی پی او جہلم نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں اور انہیں کسی قسم کی امداد فراہم نہ کریں، تاکہ اس ناسور کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
