تھانہ دینہ پولیس کی کارروائی، صوفی گینگ کے 2 ملزمان گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جہلم ڈسٹرکٹ پولیس نے تھانہ دینہ میں ایک اہم کارروائی کے دوران صوفی گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جو موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ پولیس نے کارروائی کے دوران ملزمان سے متعدد چوری شدہ اشیاء برآمد کیں۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 6 عدد چوری شدہ موٹر سائیکلیں، 85 ہزار روپے نقد، 3 عدد موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا 30 بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا۔ تمام شواہد مستند ہونے کے باعث ملزمان کو عدالت میں پیش کر کے چالان کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دی جا سکے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے بتایا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ایسے مجرموں کے خلاف سخت اقدامات جاری رکھے گی تاکہ جرائم کی شرح میں کمی لائی جا سکے اور شہری محفوظ رہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter