رمضان پیکج غریب عوام کو ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہم کیا جائے گا:وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی حکومت کے اجلاس میں رمضان پیکج کی تیاری اور پچھلے سال کے پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

latest urdu news

اجلاس میں وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی جانب سے پچھلے سال رمضان پیکج کی شفاف تقسیم کے اقدامات پر ستائش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کو رمضان پیکج کے ذریعے ارزاں نرخوں پر اشیائے خورد و نوش فراہم کرنے کے لیے شفاف اور مؤثر نظام قائم کیا ہے، جو گزشتہ دہائیوں سے جاری یوٹیلٹی سٹورز کے غیر منظم اور بدعنوان نظام کی جگہ لے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آنے والے رمضان کے لیے مزید بہتر اور زیادہ موثر پیکج اور سفارشات تیار کی جائیں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ مالی اور سماجی معاونت فراہم کی جا سکے۔

وزیر اعظم تاجر برادری کے لیے اچھا سوچتے ہیں، پیپلز پارٹی تعاون پر یقین رکھتی ہے: بلاول بھٹو

وزیراعظم نے واضح کیا کہ رمضان پیکج کی فراہمی اب ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے کی جائے گی تاکہ امدادی رقوم کی تقسیم شفاف ہو اور عوام کی عزت و تکریم برقرار رہے۔ اس اقدام سے کیش لیس معیشت کو فروغ بھی حاصل ہوگا اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شمولیت کے ذریعے اس عمل کو مؤثر اور منظم بنایا جائے گا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ پچھلے سال کے پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں کسی قسم کی مالی بدعنوانی یا سنگین انتظامی بدنظمی سامنے نہیں آئی، جبکہ مستند آڈٹ فرم نے حکومتی اقدامات کو موثر اور شفاف قرار دیا۔ مزید یہ کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سوشل پروٹیکشن والٹ سسٹم کے ذریعے مستحق افراد کو مفت سمز فراہم کی جائیں گی اور مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم اسی نظام کے ذریعے ڈیجیٹلی تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم نگرانی کے نظام کے ذریعے پیکج کی شفاف تقسیم کو یقینی بنائیں اور مستحق افراد کے دائرہ کار کو ممکنہ حد تک وسیع کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف غریب عوام کے لیے مالی معاونت کا ذریعہ ہوں گے بلکہ ملک میں شفافیت اور کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے بھی سنگِ میل ثابت ہوں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter