وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے صحت میجر جنرل (ر) ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور ڈپٹی کمشنر جہلم کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے ایس ڈی پی او صدر سرکل آفس کا دورہ کیا۔
دورے کا مقصد پولیس افسران اور شہریوں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لینا تھا۔
اس موقع پر مشیر صحت نے دفتر کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید طرز پر تعمیر کیے گئے دفاتر سے نہ صرف پولیس افسران کو بہتر کام کرنے کا ماحول میسر آئے گا بلکہ عوام کو بھی بروقت اور معیاری پولیس سروسز فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کا اسٹیشنریز اور دفتری سامان کے معائنے کا دورہ
ڈاکٹر اظہر محمود کیانی نے کہا کہ حکومت پنجاب پولیس نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ عوام کو انصاف اور تحفظ کی فراہمی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے منصوبے عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔
