جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران عوامی رائے کو تسلیم کرنے سے گریز کرتے ہیں، اور اگر یہی رویہ برقرار رہا تو عوام کا غصہ “لاوا کی طرح پھٹے گا” اور حکمرانوں کے لیے بھاگنے کا راستہ موجود نہیں رہے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نئے نوآبادیاتی نظام کے قیام کے لیے سرگرم ہیں، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو عالمی عدالت انصاف کے مجرم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حکمران ٹرمپ کے آشیرباد کے حصول کے لیے بے تاب رہتے ہیں اور ملکی مفاد کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔
انہوں نے پنجاب کے نئے بلدیاتی قانون پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جمہوریت دشمن ہے اور عوام کی حقیقی نمائندگی کو محدود کرتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں لیکن پاکستان میں اضافہ جاری ہے، جس سے ظلم کے نظام اور گلے سڑے عدالتی نظام کا نقاب عیاں ہوتا ہے، اور انہیں فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
حکومت مدارس کو اپنے کنٹرول میں لینا چاہتی ہے: مولانا فضل الرحمان
انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی تمام مسالک کی تکریم کرتی ہے اور کسی ایک مسلک کی نمائندہ نہیں ہے۔ جماعت اسلامی اس حوالے سے 15 جنوری کو ریفرنڈم کروانے کا اعلان کرے گی تاکہ عوامی رائے کے ذریعے مستقبل کے فیصلے کیے جا سکیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے زور دیا کہ حکمران عوام کی رائے کا احترام کریں اور ملک میں شفافیت، انصاف اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے۔
